jannat malik Posted October 30, 2016 Report Share Posted October 30, 2016 ضبط کر کے ہنسی کو بُھول گیا میں تو اُس زخم ہی کو بُھول گیا ذات در ذات ہمسفر رہ کر اجنبی، اجنبی کو بُھول گیا صبح تک وجہِ جانکنی تھی جو بات میں اُسے شام ہی کو بُھول گیا عہدِ وابستگی گزار کے میں وجہِ وابستگی کو بُھول گیا سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں بحث کیا تھی اِسی کو بُھول گیا کیوں نہ ہو ناز اِس ذہانت پر ایک میں، ہر کسی کو بُھول گیا سب سے پُراَمن واقعہ یہ ہے آدمی، آدمی کو بُھول گیا قہقہہ مارتے ہی دیوانہ ہرغِم زندگی کو بُھول گیا خواب ہا خواب جس کو چاہا تھا رنگ ہا رنگ اسی کو بُھول گیا کیا قیامت ہوئی اگر اِک شخص اپنی خوش قسمتی کو بُھول گیا سوچ کر اُس کی خلوت انجمنی واں میں اپنی کمی کو بُھول گیا سب بُرے مجھ کو یاد رہتے ہیں جو بَھلا تھا اُسی کو بُھول گیا اُن سے وعدہ تو کر لیا لیکن اپنی کم فُرصتی کو بُھول گیا بستیو! اب تو راستہ دے دو اب تو میں اس گلی کو بُھول گیا اُس نے گویا مُجھی کو یاد رکھا میں بھی گویا اُسی کو بُھول گیا یعنی تم وہ ہو ، واقعی؟ حد ہے میں تو سچ مُچ سبھی کو بُھول گیا آخری بُت خدا نہ کیوں ٹھہرے بُت شکن بُت گری کو بُھول گیا اب تو ہر بات یاد رہتی ہے غالباً میں کسی کو بُھول گیا اس کی خوشیوں سے جلنے والا جون اپنی ایذا دہی کو بُھول گیا waqas dar and Zarnish Ali 2 Quote Link to comment Share on other sites More sharing options...
Zarnish Ali Posted October 30, 2016 Report Share Posted October 30, 2016 ﺁﺧﺮﯼ ﺑﺎﺭ ﺁﮦ ﮐﺮ ﻟﯽ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﻧﺒﺎﮦ ﮐﺮ ﻟﯽ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺮ ﺍﮎ ﺑﻼ ﺗﻮ ﻟﯿﻨﯽ ﺗﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻭﮦ ﺯُﻟﻒ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺮ ﻟﯽ ﮨﮯ ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ waqas dar 1 Quote Link to comment Share on other sites More sharing options...
waqas dar Posted October 31, 2016 Report Share Posted October 31, 2016 ﻏﻢ ﮨﺎﺋﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﺠﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺳﺘﻢ ﯾﮧ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﯾﺎﺩ ﺁ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ جون ایلیا Zarnish Ali 1 Quote Link to comment Share on other sites More sharing options...
Zarnish Ali Posted October 31, 2016 Report Share Posted October 31, 2016 ﺗﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺷﺒﺎﺏ ﻭ ﺣﺴﻦ ﮐﯽ ﺁﮒ ﺁﮒ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﭻ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﭘﮭﺮ ﻣﺮﮮ ﺑﺎﺯﻭﺅﮞ ﭘﮧ ﺟﮭﮏ ﺁﺋﯿﮟ ﻟﻮ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﻼ ﮨﯽ ﮈﺍﻟﻮ ﺗﻢ ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ waqas dar 1 Quote Link to comment Share on other sites More sharing options...
waqas dar Posted November 1, 2016 Report Share Posted November 1, 2016 21 hours ago, Zarnish Ali said: ﺗﻢ ﮨﻮ ﺟﺎﻧﺎﮞ ﺷﺒﺎﺏ ﻭ ﺣﺴﻦ ﮐﯽ ﺁﮒ ﺁﮒ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﻧﭻ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﭘﮭﺮ ﻣﺮﮮ ﺑﺎﺯﻭﺅﮞ ﭘﮧ ﺟﮭﮏ ﺁﺋﯿﮟ ﻟﻮ ﺍﺏ ﻣﺠﮭﮯ ﺟﻼ ﮨﯽ ﮈﺍﻟﻮ ﺗﻢ ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ ہر نفس ہے کسی مفر کی تلاش مجھ کو اپنے حصار میں لے لو میرا اب خود پہ اختیار نہیں تم مجھے اختیار میں لے لو (جون ایلیا) Quote Link to comment Share on other sites More sharing options...
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.